نااہلوں نے ملک کو تباہی کے دھانے  پر لاکھڑا کردیا: نواز جوئیہ 


 جمبر (نامہ نگار) نااہلوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کردیا۔ اب وہ وقت دور نہیں جب تمام چور اور لٹیرے اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ تحریک انصاف کے امید وار صوبائی اسمبلی اور ریٹائرڈ ڈی آئی جی رانا اسلم خاں کی قیادت میں بسوں،ویگنوں اور کاروں پر مشتمل بہت قافلہ 26 نومبر کو راولپنڈی روانہ ہو گا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما اور ممبر یونین کونسل نواز جوئیہ نے اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔
 اس موقع رانا ساجد،مختار احمد جوئیہ اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن