کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو خط لکھ دیاسندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈزکو بائیومیٹرک سسٹم تنصیب کرنے کے لئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز اپنے افسران و ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم تنصیب کروائیں۔ وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے تمام چیئرمین
بورڈز کو خط میں ہدایات دی ہیں کہ ایک ماہ میں بائیو میٹرک سسٹم تنصیب کرکے رپورٹ ارسال کی جائے، معلومات کے مطابق کچھ افسران و ملازمین دفتر دیر سے آتے ہیں،انکے خلاف کارروائی کی جائے.اسماعیل راہو نے کہا کہ افسران اور ملازمین کا دفاتر دیر سے آنے سے طلبہ کو سرٹیفکیٹ یا مارک شیٹ نکلوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اطلاعات ہیں کہ کچھ افسران و ملازمین دفترنہیں آرہے اور تنخواہیں و مراعات بھی وصول کر رہے ہیں. وزیر تعلیمی بورڈ سندھ نے کہا کہ تمام افسران و ملازمین مجاز حکام کی اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑیں،خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی، تمام چیئرمین تعلیمی بورڈز صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک دفاتر میں موجود رہیں، دفتری اوقات کار کویقینی بنایا جائے اوروزیٹرز کے مسائل کومو¿ثر طریقے سے حل کیا جائے۔