شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مس آمنہ بٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سوشل ویلفیئر آفیسرز زاہد رفیق گجر، رائے فیض احمد کھرل، میاں اشفاق احمد، مس معظمہ اشفاق، محمد کریم ، سائرہ رحمان، مس نازیہ، منےجر صنعت زارصائمہ مختار، آفس سپرنٹنڈنٹ نعیم سندھو، منور انصاری، عارف انصاری، سید علی معظم رضوی، ڈاکٹر احمد و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں محکمانہ امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے مس آمنہ بٹ نے کہا کہ سوشل ویلفیئر معاشرتی بہتری کا ضامن اور نہایت اہمیت کا حامل محکمہ ہے جسے فعال بنانے کی خاطر حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سماجی فلاحی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
سماجی فلاحی اداروں کےساتھ بھرپور تعاون کیا جائےگا : آمنہ بٹ
Nov 24, 2022