حیدرآباد(نامہ نگار) دعوت اسلامی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 نومبرکو منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع عام کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے علماءکرام،آئمہ کرام،مفتیان کرام،تاجروں،وکلا،صحافیوں اور عمائدین شہر میں دعوت نامے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،گذشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاﺅن حیدرآباد میں سندھ کے مختلف شہروں سے علما کرام ومفتیان کرام تشریف لائے اورانہیں مرکزی مجلس شوری کے رکن نگران صوبہ سندھ حاجی محمد ایاز عطاری نے علماءکرام کو دعوت اسلامی کے عالمی سطح پر ہونے والے کاموں کا تعارف پیش کیا اور باغ مصطفی گرانڈ لطیف آبادحیدرآباد میں جامع المدینہ کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر علماءکرام نے دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات پیش کئے اور حیدرآباد میں نا بینا افراد کے جامع المدینہ کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں عالم دین کی اہمیت اور اس کے مقام و ضرورت پر روشنی ڈالی اور عاشقان رسول ﷺکو ترغیب دلائی کہ اپنے بچوں کو علم دین کے حصول کیلئے پیش کریں اور دین کا پیغام دنیا کے کونے،کونے تک پہنچائیں۔ اس موقع پرعلماءکرام نے 25نومبرجمعتہ المبارک کو منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع عام میں شرکت کے حوالے سے بھی عاشقان رسول ﷺ کو ترغیب دلائی۔