صحافیوں پر جھوٹے مقدمات  درج کرنے پراحتجاجی مظاہرہ


میرپور ماتھیلو(نامہ نگار) صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو احمر علی کے خلاف صحافیوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماو¿ں کا اے سی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، اے سی میرپور ماتھیلو صحافیوں کے خلاف رپورٹنگ کرنے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، جو صحافیوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے، اے سی میرپور ماتھیلو کے خلاف کاروائی کی جائے، بصورت ملک گیر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے صحافی نظیر پنہیار اور ایک کیمرہ مین پر ایف آئی آر درج کرانے پر صحافیوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماو¿ں نے ان کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اے سی میرپور ماتھیلو کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سید اشرف شاہ، لطیف لغاری، عظیم سیال، ظہیر احمد وسیر ، شبیر بھٹی ، ہادی بخش جلبانی، جلال بوزدار، نصراللہ گڈانی، فقیر رمضان کلوڑ، میر حسن لاشاری و دیگر نے کہا کہ ای سی میرپور ماتھیلو نے صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمہ درج کرایا ، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف درج مقدمہ ختم نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا، 

ای پیپر دی نیشن