نواب شاہ (محمداسلم منیر نامہ نگار)مصطفی ٹاﺅن کے علاقے میں پولیس نے مضرصحت سرخ مرچ بنانے والے کارخانہ پر چھاپہ مارکر اس کے مالکا ن عدنان ملک،صغیر ملک،علی حسن ملک اور امجد بھنگوار کو گرفتار کرلیا ،کارخانہ سے مرچوں کی سینکڑوں بوریاں برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لی ہیں پولیس کے مطابق ملزمان سرخ مرچوں میں رنگ دار بھوسہ ملا کر پیس کر فروخت کرتے تھے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھجوادیا گیا ہے ،اس سلسلے میں ڈی ایس پی حبیب الرحمن لاشاری کا کہنا ہے کہ ایسے ملزمان جو جو شہریوں کو ملاوٹی کھانے کی اشیاءفروخت کرتے ہیں وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پولیس نے یہ کاروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی ہے ،واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے ملاوٹی اشیاءتیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے؟