آوارہ کتوں نے مزید 10 افراد  پر حملہ کرکے زخمی کردیا


لاڑکانہ(نامہ نگار) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے مزید 10 افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا جن میں 8 سالہ صابر، 10 سالہ عنایت، 50 سالہ احمد علی سیال، 45 سالہ شبیراں خاتون، 20 سالہ نوید اور دیگر شامل ہیں جنہیں لواحقین کی جانب سے چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ریبیز ویکسین سنٹر منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا، سینٹر انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں بروقت ویکسین اور طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن