بدبودار پانی کی فراہمی‘شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ،بالا حکام سے نوٹس لیکر بند فلٹر پلانٹس چلانے کا مطالبہ

Nov 24, 2022


سکھر(نامہ نگار)سکھر میں درجنوں فلٹر پلانٹ ناکارہ ہوگئے ،شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ،بدبودار پانی کی فراہمی سے وبائی امراض پھیلنے لگے، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ،بالا حکام سے نوٹس لیکر بند فلٹر پلانٹس چلانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ ،منتخب نمائندگان کی عدم توجہی ،متعلقہ محکموں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے ضلع سکھر کی 27 لاکھ سے زائدا?بادی پینے کے صاف پانی سے محروم دیکھائی دے رہی ہے ،میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو پینے کیلئے دریائے سندھ سے واٹر ورکس کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے وہ بھی ا?لودہ ، بدبودار جو کے انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے جس کے استعمال سے گیسٹرو سمیت پیٹ کی دیگر بیماریاں بھی پیدا ہو رہی ہیں، واضح رہے کہ کئی سال قبل سکھر شہر سمیت ضلع بھر میں خطیر رقم خرچ کرکے لگائے گئے فلٹر پلانٹ ناکارہ اور بند پڑے ہیں، سابق ضلعی حکومت اور بلدیاتی دور میں تعمیر کئے گئے یہ فلٹر پلانٹ کچھ عرصہ چلنے کے بعد ہی خراب ہوگئے تے جن کی درستگی کے لئے کئی سال گذرجانے کے باوجود ابتک اقدامات نہیں کئے جاسکے ہیں شکایت کے باوجود موجودہ حکومت سکھر انتظامیہ ،منتخب نمائندگان نے بھی ا?ج تک ان فلٹر پلانٹس کو چلانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے شہری وسماجی حلقوں نے بند فلڑ پلانٹس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے حکومت اور انتظامیہ کی توجہ اور تھوڑی سی کوشش سے یہ فلٹر پلانٹس دوبارہ قابل استعمال بنائے جاسکتے ہیں اور عوام کو پینے کا صاف پانی خرید کر پینے سے چھٹکارے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔لیکن افسوس انتظامیہ ان پر توجہ دینے سے قاصر دیکھائی دیتی ہے انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سمیت بند فلٹر پلانٹس فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں