مخیر حضرات کی جانب سے ریلیف کا کام جاری

Nov 24, 2022


خیرپور(نامہ نگار) سندھ اور بلو چستان کے ساتھ ملک کے مختلف برسات متاثرہ علاقوں میں حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کی جانب سے تاحال ریلیف کا کام جاری ہے اس سلسلے میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں کی خاص ہدایات پر خیرپور کے سوئیٹ ہوم میں یتیم بچوں میں سردی کے گرم کپڑے تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو پروقار تقریب کے مھمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر مرکزی تنظیم آرائیاں سکھر ڈویژن کے صدر محمد بشیر آرائیں ریٹائرڈ ڈی ایس آر عبدالمجید آرائیں بیت المال خیرپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم ابڑو آرائیں ہاﺅس فلڈ رلیف ٹیم کے رہنما پرویز احمد سولنگی اور دیگر نے ایس ایس پی روحل خان کھوسو کے ساتھ ایک سو سے زائد یتیم بچوں میں سردی کے ریڈی مینٹ کے سلے ہوئے گرم کپڑے پینٹ شرٹ ٹاﺅزر اور اپر تقسیم کیئے اور ایس ایس پی روحل خان کھوسو نے یتیم بچوں کی جانب سے درسی نصابی سوالات کے درست جوابات دینے پر بچوں اور سوئیٹ ہوم کی انتظامیہ کی محنت کو سہرایا گیا تقریب سے روحل خان کھوسو محمد بشیر آرائیں اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متاثر افراد اور یتیم بچوں کی مدد کرنا عبادت ہے انہوں نے مرکزی تنظیم آرائیاں کے کام کی تعریف کی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام مخیر حضرات حکومت کے ساتھ متاثروں کی بحالی تک رلیف کا کام جاری رکھیں۔

مزیدخبریں