روہڑی(نامہ نگار)پاکستان ہماراگھرہے پاک افواج ہماری فیملی ہے کسی کو بھی پاک افواج کے خلاف ایک لفظ بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار صدر ہیومن رائٹس یونٹی فاو¿نڈیشن ضلع سکھر محمدیوسف ناڑی وال نے روہڑی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمدیوسف ناڑی وال کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی دنیا بھر کی طاقت ور ممالک بلخصوص ملک دشمن ممالک ہماری ملک کی بہادر فوج سے ناصرف خوفزدہ ہیں بلکہ کسی ملک کی طاقت نہیں کہ وہ میلی آنکھ سے ہمارے ملک کی طرف دیکھ سکے تاہم دشمن ممالک کی ہرممکن کوشش ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بگاڑ پیدا کئے رکھا جائے اور پاک فوج اور عوام کے درمیان محبت اور اپنائیت والے سلسلے میں دوری پیدا کی جائے تاہم بیرونی واندرونی ملک دشمن عناصر اس گھناو¿نی سازش میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے محمدیوسف ناڑی وال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے اور ملک کا بچہ بچہ ملک کے ایک ایک فوجی جوان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور پاک افواج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین اور ملک کی سلامتی کے لئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
پاک افواج کےخلاف ایک لفظ بھی استعمال کرنےکی اجازت نہیں ہے
Nov 24, 2022