ملتان(خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام اورنیب کی زیر نگرانی کرپشن سے آگاہی بارے تقریبات جاری ہیں گزشتہ روز مباحثہ ہوا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہدہ رسول نے کہا کہ کرپشن سے آگاہی بارے ہفتہ منانے کافیصلہ طالبات کو یہ احساس دلانا ہے کہ اس ملک کی ترقی شفافیت میں رکھی ہے، کرپشن نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اس جس کو روکنا بہت ضروری ہے،ہمیں اپنے آس پاس بھی نظر رکھنا ہوگی ایسے رویوں کو مسترد کرنا ہوگا جن سے کرپشن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہو بعد ازں مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ ججز کے فرائض نے ڈاکٹر عدیلہ سعید، ڈاکٹر شاہدہ رسول، لیکچرر صبیحہ عبدالقدوس نے سرانجا دئیے۔
کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں ‘ روکنا ضروری: ڈاکٹر شاہدہ رسول
Nov 24, 2022