منڈا چوک (نامہ نگار) نیازی کاحقیقی لانگ مارچ ٹھس ہوگیا۔کوئی ایڈونچر نہیں ہونیوالا۔ عمران نیازی 26۔نومبر کو اسلام آباد جلسی کرکے گھر روانہ ہوجائے گا۔آصف زرداری نے معافی دے دی اور معاملات طے کرا دئیے۔آرمی چیف کی تعیناتی خوش اسلوبی سے ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع مطفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی بقاءاورجمہوریت کے استحکام کے لئے صف اول کاکردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ عمران نیازی آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد پارلیمنٹ میں واپس آئے گا اور قانون سازی میں پی ٹی آئی اپناکردارادا کریگی۔