ملتان(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی انفارمیشن سیکرٹری افشین بٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پی ٹی آئی سے نظریاتی و سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن عمران خان پر حملہ کو قائد نواز شریف سے جوڑنا پی ٹی آئی کی نئی سازش ہے جو عمرانی بیانیہ کی طرح جلد دم توڑ جائے گی کیونکہ جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے اور عمران خان کا شروع دن سے ہی بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے جس کی وجہ سے قوم کو مزید تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
عمران خان پر حملہ کو نواز شریف سے جوڑنا پی ٹی آئی کی سازش: افشین بٹ
Nov 24, 2022