لاہور/روجھان (این این آئی) کچہ کے علاقہ میں پولیس نے ایک کامیابی کارروائی میںلنڈ گینگ کے سرغنہ خدا بخش لنڈ کوہلاک کر دیا ،لنڈ اور عمرانی گینگ کے 02 ڈاکو زخمی بھی ہوئے،مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق خدا بخش لنڈ کچہ کا سرکردہ ڈاکو تھا جو متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،خدا بخش لنڈ پولیس مقابلے، دہشتگردی ، ڈکیتی اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 03 اہلکار زخمی ہوئے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔