عمران خان کی مقبولیت سے پی ڈی ایم خوفزدہ‘ کانپیں ٹانگ رہیں : ڈاکٹر روبینہ اختر 


ملتان(  خبر نگار خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سابق صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلسل جدوجہد کی ہے اور اب اس جدوجہد کا نتیجہ آج پوری دنیا کے سامنے ہے جس طرح سے آج ان کی مقبولیت کا گراف سارے ریکارڈ توڑ رہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کی یہ مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم ہراساں ہے اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اس لیے لانگ مارچ کو روکنے اور ناکام بنانے کے لیے کبھی کنٹینروں کا شہر بسایا جا رہا اور کبھی عدالت کے دروازے کھٹکھٹائے اور ڈرایا دھمکایا جارہا ہے،لیکن یہ ان کی بھول ہے، عوامی سیلاب پر بند باندھنا ان کے بس کی بات نہیں یہ عوامی سمندر اب 26 نومبر کو راولپنڈی میں تحریک بدلنے کے لیے تیار ہے اور اپنے مطالبات منواکر ہی دم لے گا، یہ باتیں انہوں نے لانگ مارچ کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں اور خواتین کو قافلے میں شرکت کی دعوت دی۔

ای پیپر دی نیشن