واسا کی غفلت، پاک اٹالین  برن سنٹر کے سامنے گٹر ابل پڑے

Nov 24, 2022


ملتان (خصوصی رپورٹر) پاک اٹالین برن سنٹر ملتان کے مین گیٹ نشتر روڈ پر گٹر ابل پڑے اور گڑروں کا گندا پانی ہسپتال کی دیوار کے ساتھ بہنے لگا جس سے نا صرف تعفن گندگی پھیلنے لگی بلکہ آنے جانے والے مریضوں مسافروں اور ایمبولینسز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تاحال واسا ڈیپارٹمنٹ نے ہنگامی بنیادوں پر روڈ پر سیوریج پائپوں کو استعمال نا کیا نا ہی ہسپتال کے گیٹ پر کھڑے گڑروں کے گندے پانی کو ٹھکانے لگایا ہے۔مریضوں،مسافروں و عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ،ایم ڈی واسا ودیگر آفیسرز سے فوری طور پر گندے پانی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں