خان گڑھ ( خبر نگار) م میپکو سب ڈویژن خانگڑھ میں گزشتہ کئی عرصہ سے بجلی کے کل پانچ فیڈرز میں سے چار فیڈرز پر صرف ایک ہی لائن سپریٹنڈنٹ تعینات ہے جس سے میپکو معاملات سست روی کا شکار ہیں ، دوسری جانب اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ میپکو سب ڈویژن خانگڑھ اوورلوڈ ہو چکی ہے جہاں صارفین کے کنکشن کی تعداد 50 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے سب ڈویژن خانگڑھ کے معاملات درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں اور کسٹمر سنٹر بھی غیر فعال ہو چکا ہے جس پر عوامی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے خانگڑھ میں نئے سپریٹنڈنٹ تعینات کرنے اور نیو سب ڈویژن کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا ہے ۔
میپکو سب ڈویژن خانگڑھ ،چار فیڈرز پر صرف ایک لائن سپریٹنڈنٹ تعینات
Nov 24, 2022