لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022ء کے خلاف دائرر درخواست پر جواب داخل کرنے کیلئے سرکاری وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔
درخواست گزار وکیل کا کہنا تھاکہ کسانوں کو روڈا اتھارٹی فصلوں کو پانی نہیں لگانے دے رہی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد پیش کئے جائیں اس کے مطابق ہی حکم نامہ جاری کر دیا جائے گا۔