وزیر آباد: مقدمہ قتل کے ایک مجرم کو عمرقید‘ 2 بری


وزیرآباد (نامہ نگار) تھانہ احمد نگر  کے علاقہ کلاسکے میں قتل کے کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج نور محمد دھوتھڑ نے  سنا دیا۔  2020 میں نوجوان بلال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کا  مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں چار ملزمان ہدایت اللہ، احمد، عثمان اور طیب کے خلاف درج ہوا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ سناتے ہوئے طیب اور ہدایت اللہ کو بری کر دیا جبکہ ملزم احمد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ نوجوان عثمان کیس کا اشتہاری ملزم ہے۔ ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...