سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،لاو¿نسز میں معقول اضافہ کیا جائے:صدر ایپکا پنجاب

Nov 24, 2022


وہاڑی(نامہ نگار،کرائم رپورٹر )یونین فیملی اسسٹنٹ ایسوسی ایشن محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔صدر ایپکا پنجاب چوہدری افتخار رسول سلہریا نے منتخب عہدیداران سے حلف لیا حلف اٹھانے والوں میں سرپرست اعلی محمد عمران لیاقت ،چیف آرگنائزر حکیم بشیر احمد،چیئرمین ملک عمران ظہور لنگڑیال، وائس چیئرمین چوہدری محمد شہباز امین،صدر محمد شریف بھٹی، جنرل سیکرٹری بابر ظہور بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری محمد وارث، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد مزمل، محمود علی ،ممتاز اسلم ،تنزیل الرحمان ،رانا دلاور حسین ،محمد کلیم خان درانی ،محمد اکرم ،رانا محمد سلیم شوکت ،محمد اشرف ،عبدالعزیز خاکی ،فاروق علی خان ڈاہا ،مہر فیاض حسین ،اورنگزیب ،فیصل امین شامل ہیں جبکہ تقریب میں صوبائی صدر یونین فیملی اسسٹنٹ ایسوسی ایشن پنجاب راو¿ ساجد علی ثاقب، صدر بار بابرمنظور دوگل، جنرل سیکرٹری بار رانا عمران ریاست، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان خان بدھ، محمد امجد، نصیراحمد، غلام رسول، محمد عارف، محمد سلیم، چوہدری عبدالغفار گوجر، ملک طارق اسماعیل جندران،میاں اشناق وٹو ودیگر بھی شریک تھے۔مقامی ہال میں منعقدہ تقریب کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ایپکا پنجاب چوہدری افتخار رسول سلہریا نے کہا ہے کہ ایپکا ملازمین کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اس تنظیم کا مقصد ملازمین کی فلاح و بہبود ہے مرکزی صدر چوہدری ارشاد کی قیادت میں ایپکا نے ملازمین کے کئی مسائل حل کئے ہیں، ہمارا حکمرانوں سے مطالبہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاو¿نسز میں معقول اضافہ کیا جائے۔

مزیدخبریں