لاہور؍ فیروز والہ (نامہ نگاران) ڈولفن سکواڈ سے بچ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر خراب ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں ایک شہری اور دو ڈاکو جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو اور ایک شہری شدید زخمی ہو گیا ہے۔ فتح گڑھ اور تاجپورہ میں وراداتوں کے بعد موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ گندی بمبیاں کے قریب ڈاکوؤں کا ڈولفن سکواڈ اہلکاروں سے سامنا ہو گیا۔ ڈولفن اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ شہری علی شیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے چھینے گئے موبائل،گھڑیاں، رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دوسرے واقعہ میں امامیہ کالونی( ٹبہ رحمت پورہ) کے قریب ڈکیٹی کی واردات کے دوران شہریوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی ڈاکو فرار ہوگیا، بتایا جاتا ہے کہ ٹبہ رحمت پورہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے راہگیروں کو روک کر لوٹ رہے تھے اس دوران شہر یوں کا ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈاکو کی گولی لگنے سے اس کا اپنا ساتھی ڈاکو نبیل شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا۔
لاہور: 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ٹرالی سے ٹکرا کر، ایک شہریوں سے مقابلہ میں ہلاک
Nov 24, 2022