نیویارک(این این آئی)مین ہٹن سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے 3 بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔
مین ہٹن سپریم کورٹ کے جج کے مطابق ٹرمپ اور ان بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت اگلے برس 2 اکتوبر 2023 کو ہو گی۔امریکی عدالتِ عظمی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اوران کے خاندان کے افراد نے مالی فوائد کے لیے جائیدادوں کی اصل قیمت سے متعلق غلط بیانی کی۔نیویارک کے اعلی پراسیکیوٹر نے دائر کی گئی مقدمے کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے مالی فوائد کے لیے اثاثوں کی اصل قیمتوں سے متعلق جھوٹ بولا۔اس ضمن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیویارک کے اعلی پراسیکیوٹر کو کیس میں کرمنل چارجز فائل کرنے کا اختیار نہیں۔ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے خلاف فراڈ کا فہ مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا ہے۔