امریکا: خام تیل کے سٹاک میں کمی قیمت بڑھ کر 90 ڈالر بیرل ہو گئی

Nov 24, 2022


نیویارک (نیٹ نیوز) چین میں کم طلب کے خدشات کے باوجود امریکا میں خام تیل کے سٹاک میں توقع سے زیادہ کمی کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 90 ڈالر بیرل کے قریب پہنچ گئیں۔
 مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکن پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکا میں خام تیل کے سٹاک میں 48 لاکھ بیرل کی تنزلی ہوئی۔

مزیدخبریں