بستی بھٹہ کا نکاسی نظام بری طرح متاثر   پانی مکانوں کی بنیادوں میں داخل

Nov 24, 2022


ٹاٹےپور( نامہ نگار) عرصہ سے بڑی ابادی بستی بھٹہ کا نکاسی نظام بری طرح متاثر ہوچکا ہے بڑا گندا نالہ پر لگی سلیب بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں نالے کی نکاسی کی وجہ سے گلی نمبر 1سمیت دیگر گلیوں کا اتنا برا حال ہے کہ مکین گزرتے ہیں تو پانی نیچے سے نکلنے لگتا ہے،نالے کا پانی بعض مقامات پر مکانوں کی بنیادوں میں جانے سے مکانات کو نقصان پہنچ رہا ہے،محلہ اسٹیشن بوھڑ روڈ کا نکاسی نظام بھی ابتر ہے جس سے گندا پانی روڈ پر اکثر ٹھاٹھیں مارتا رہتا ہے مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں مکینوں نے مسئلہ نکاسی حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں