کہروڑپکا (خبرنگار)شکایت سیل کی فعالیت سے عوام الناس کو ریلیف مل رہا ہے ۔عوام سے چنے لوگ عوامی مسائل کا صیحح ادراک رکھتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر چوہدری طارق مجید نے ضلعی نائب چیر مین شیخ اعجا زاحمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مقبولیت ماضی کی طرح عوام میں پزیرائی حاصل کرلی ہے کیوں کہ عوام کو ان کے مسائل کا حل دیا جا رہاہے وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مل سکے گا شیخ اعجاز نائب ضلعی چیر مین شکایت سیل لودھراں نے کہا کہ تمام یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کرائیں گے ریونیوپولیس اوردیگر محکمہ جات سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔
مارچ کے لئے تیاریاں مکمل ہیں بھر پو ر انداز میں شرکت کریں گے ۔اس موقع پر نواب عبیداللہ خاں رہنما پی ٹی آئی ودیگر بھی موجود تھے ۔