ملتان( خبر نگار خصوصی ) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں حائل ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کمپنی ورکرز کی حاضری چیک کرنے کا نظام سخت کردیا گیا ہے۔ ہر یونین کونسل میں ڈیوٹی اوقات کے دوران ورکرز کی حاضری کی دوبار پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حاضری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے سوفٹ وئیر لانچ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔سافٹ ویئر سسٹم انڈرائیڈ موبائل کے ذریعے لانچ کیا جائے گا۔ انڈرائیڈ موبائل فیس ڈیٹکشن کے ذریعے ورکرز کی حاضری لگائے گا اور یہ خودکار نظام غیر حاضری ورکرز کی رپورٹ تیار کرے گا جبکہ غیر حاضری ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تھرڈ پارٹی چیکنگ کے لئے ویجلنس کمیٹی کی تشکیل کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ویجلنس کمیٹی میں کمپنی کے ہر ڈیپارٹنمنٹ سے دو افسران شامل کئے جائیں۔ویجلنس کمیٹی کو کسی بھی یونین کونسل میں ورکرز کی حاضری چیک کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ، سروس بہتری میں حائل ملازمین کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
Nov 24, 2022