پنجاب میں 146 زرعی منڈیوں کو لنک کیا جا رہا ہے: حسین جہانیاں 

Nov 24, 2022


لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبہ میں 146 زرعی منڈیوں کو آپس میں لنک کیا جا رہا ہے۔ان ماڈل منڈیوں میں کاشتکاروں کی فلاح کے پیش نظر کسان پلیٹ فارم کا قیام او اینڈرائیڈ ایپلکیشن” منڈی ایپ“کے ذریعے مارکیٹ فیس وصولی کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ مڈل مین کا کردار محدود کیا جا سکے اور کاشتکاروں کو ا±ن کی محنت کا پورا معاوضہ مل سکے۔اس کے علاوہ ماڈل منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری بھی کی جارہی ہے۔ نئی فروٹ و سبزی منڈیاں ترجیحاً گاو¿ں کے پاس قائم کی جا رہی ہیں تاکہ کاشتکاروں کو اپنی اجناس کی فروخت کیلئے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے جڑانوالا ضلع فیصل آبادمیں فروٹ و سبزی منڈی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ زرعی منڈیوں سے ناجائز تجاوزات سے پاک رکھنے کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس کا شیڈول،کمیشن اور روزانہ کے نرخ واضح جگہوں پر آویزاں کئے جا رہے ہیں۔ پامرا ایکٹ کے نافذ العمل ہونے کے بعدزرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز مستفید ہورہے ہیں۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اب تک100 سے زائد نئی منڈیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ کاشتکار براہ راست مستفیدہو سکیں اور مڈل مین کے کردار کو محدود کیا جاسکے۔ کاشتکاروں کو ا±ن کی محنت کا معقول معاوضہ مل سکے۔اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ماڈل منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات مکمل انتظامات کئے گئے ہیں اورروزانہ کے آکشن کی بنیاد پر نرخ وضع کئے جارہے ہیںاس موقع پرڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد عبدالحمید،ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی فصیل آباد سمیت محکمہ زراعت پنجاب کے افسران و ملازمین ا ور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں