فیروز والہ : چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Nov 24, 2022


 فیروزوالہ(نامہ نگار) رچنا ٹاو¿ن کے نوجوان بلال نے نائب قاصد بھرتی ہونے کیلئے درخواست جمع کروائی‘میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ چیف آفیسر منشا احسن نے بلال کو نائب قاصد کی نوکری دینے پر چار لاکھ روپے کی رشوت مانگی ‘بلال نے اینٹی کرپشن کو درخواست دیدی ۔ سی او شیخوپورہ عبداللہ یوسف علی پاشا نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر چیف آفیسر منشا احسن کو رنگے ہاتھوں 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر پکڑکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں