لاہور(نامہ نگار)گلشن اقبال کے علاقے مےں 16سالہ گھریلو ملازمہ مارکےٹ مےں سامان لینے آئی تواوباش لڑکوں نے ہراساں وتنگ کیا۔ اوباش لڑکے اسے موٹرسائیکل پر بیٹھنے کےلئے مجبور کرتے رہے ۔
لڑکی کے منع کرنے پر بال کھینچے۔گلشن اقبال پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم جاوید اور قدیر کو گرفتار کر لیاہے۔