لاہور(نامہ نگار)لاہور پولےس نے رواں سال ناجائز اسلحہ و نمائش پر5501مقدمات درج کر کے ملزموں کو گرفتارکےا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ جیسے واقعات شہریوں کی زندگیوں کےلئے خطرہ ہیں۔اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر قانون حرکت میں آئےگا۔والدین اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ واسلحہ کی تشہیر جیسی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رکھیں۔ روں سال ناجائز اسلحہ و نمائش پر5501مقدمات درج کئے گئے۔
کینٹ ڈویژن میں 1287، سول لائنز 366، سٹی 1200،اقبال ٹاو¿ن 583، صدر 1136 اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں 929 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے32کلاشنکوف،465رائفلز،176بندوقیں، 4 ہزار668ریوالورزوپسٹلزاور12ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی ہےں۔