لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی اشتہاری مجرموں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔رواں ماہ کے دوران2371اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتارکئے گئے۔
320 اشتہاری، 572 عادی مجرمان گرفتار جبکہ 1479 عدالتی مفروران بھی حراست میں لئے گئے۔ کینٹ ڈویژن نے 383، سول لائنز 243، سٹی 493،اقبال ٹاو¿ن 231، صدر615، ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن 401اورموبائل سکواڈ نے5 مجرمان گرفتار کئے۔ گرفتارمجرمان ڈکیتی،راہزنی،فراڈ ودیگر جرائم میں ملوث تھے۔اشتہاری وعادی مجرمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔