جامعہ اسلامیہ اور کیمبرج یونیورسٹی  شعبہ آرکیالوجی میں تعاون کا معاہدہ

Nov 24, 2022


بہاول پور(بیورو رپورٹ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے مابین آرکیالوجی کے شعبے میں تعاون اور اشتراک کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کی تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز، ڈاکٹر ثمر فہد ڈائریکٹر انیبلنگ سنٹر ممبر سینڈیکیٹ ، ڈاکٹر خلیل احمد ، اطہر لاشاری اور اشرف کھوسہ اور یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ سے ڈاکٹر ربیکا پروجیکٹ ڈائریکٹر موجود ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے جنوبی ایشیاء میں آثار قدیمہ اور لوکل ورثے کو محفوظ بنانے اور ڈیجیٹل نقشوں کی تیاری کے لیے باہمی تعاون و اشتراک کرے گے۔اس مقصد کے لیے فیکلٹی ممبران محمد معظم خان درانی اور محمد وقارمشتاق جلد ہی کیمبرج یونیورسٹی روانہ ہوں گے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی سرپرستی اور نگرانی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورصحرائے چولستان میں 7ہزار سال قدیم ہاکڑہ تہذیب کے آثار کی دریافت کے لیے ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے یونیورسٹی کا شعبہ آرکیالوجی یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے ساتھ فنی و تکنیکی اشتراک کر رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل برطانیہ سے آئی ہو ئی ٹیم نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا تھااور چولستان میں مدفن قدیم صنعتی شہر کے آثار کی دریافت کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کی کامیابی سے برصغیر پاک و ہند خصوصا بہاول پور کے ہزاروں سال قدیم تاریخی تہذیبی ورثے سے متعلق اہم معلومات ملنے کی توقع ہے۔ 

مزیدخبریں