بہاولنگر میڈیکل کالج 2024میں فعال ہوجائیگا:سیکرٹری صحت پنجاب

Nov 24, 2022


چشتیاں(نامہ نگار) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ بہاولنگر میڈیکل کالج جلد تعمیرکے بعد 2024میں فعال ہوجائے گاجبکہ بہاولنگر میڈیکل کالج کے ساتھ 539بیڈز کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے علاوہ 200بیڈز کا مدر اینڈ کئیر چائلڈ ہسپتال (زیرتعمیر) ٹیچنگ ہسپتال ہوں گے۔انہوں نے اپنے دفتر میں خصوصی اجلاس کے دوران مزید کہا کہ پنجاب کے پسماندہ ضلع بہاولنگر کے بہاولنگر میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں،ڈاکٹرز وسٹوڈنٹس کے ہاسٹلز سمیت دیگر تمام سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے بہاولنگر میڈیکل کالج کی جلد تعمیر کے سلسلہ میں محکمہ پی اینڈ ڈی  پنجاب کے ساتھ مکمل رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب نے بہاولنگر میڈیکل کالج کی سکیم کے روڈمیپ کا تفصیلی سے جائزہ لیا اورایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ پنجاب ،بلڈنگز افسران اور چیف پلاننگ افسر نے سیکرٹری صحت پنجاب کو بریفنگ دی۔

مزیدخبریں