وہاڑی(محمد عمران حفیظ سے )سابق وزیراعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے صدر انصاف ونگ جنوبی پنجاب چوہدری طاہرانور واہلہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات خیریت دریافت کی۔ وفد کے دیگر ممبران میںچوھدری جمشید اقبال چیمہ، چوھدری رضوان، میاں عباد، میاں رشید منہاس، چوھدری آصف، چوھدری یسین، خالد کھوکھر شامل تھے۔ چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ملک کو ہر طرح کے معاشی چیلنجز سے نکالنے کا واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔ اور مقتدر حلقے انتخابات کے عمل میں جتنی دیر کریں گے ملکی مسائل اتنے ہی زیادہ بڑھتے جائیں گے۔ اس لئے ذمہ داران کو چاہئے کہ فی الفور انتخابات کا اعلان کریں۔