کہروڑ پکا ( نیوز رپورٹر)تحصیل کہروڑ پکا میں فوٹوسٹیٹ اور کمپوٹر کمپوزر مالکان اسٹامپ فروش بن بیٹھے دھڑلے سے اپنی دکانوں پر عوام کو اسٹامپ پیپرز فروخت کرنے لگے فرضی اسٹامپ فروش کے نام کی جعلی سٹمپ بنا کر اور جعلی لائسنس نمبر سٹمپ بناکر مختلف سرکاری محکموں اور پرائیویٹ اداروں میں عوام کے ذریعے فرخت کرکے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے لگے جبکہ کسی بھی فوٹو سٹیٹ او رکمپیوٹر کمپوزر کو اپنی دکان میں اسٹامپ فروخت کرنے کا اختیار نہیں ہے۔جو خاص طور پر واپڈا کی بجلی کنکشن اور ڈومیسائل ملازمت کے حصول کے لیے درخواستوں میں بھی استعمال کیے جا ر ہے ہیں اس انکشاف کے بعد اسٹامپ فروشوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا اشرف صالح کا فوٹو سٹیٹ اورکمپیوٹر کمپوزر مالکان کے خلاف اپنی دکانوں پر EStamp جاری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا امکان ہے اس سے قبل حاصل پور میں بھی ایک فوٹوسٹیٹ کے خلاف بھی جعلی اسٹامپ پیپرجاری کورنے پر مقدمہ درج ہو چکا ہے، اور شجاع آ باد میں بھی ایسے اسٹامپ پیپرز فوٹوسٹیٹ دکانوں سے جاری شدہEstamp پیپرز برآمد ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرلودہراں فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر میں فوٹوسٹیٹ اور کمپیوٹر کمپوزر کی دکانوں سے عوام کو جاری کرنے کے خلاف فوری ایکشن لیں۔
کہروڑ پکا میں فوٹو سٹیٹ شاپش پر جعلی اسٹیمپ پیپر ز کی فروخت جاری
Nov 24, 2022