قطب پور (فاروق ہاشمی) جہانگیر خان ترین اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی غلام قاسم خان ملیزئی نے کہا کہ ملک میں معیشت کی مضبوطی کے لئے اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے اتنی کبھی نہ تھی حکومت اور اپوزیشن کے چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے بیٹھ کر بات چیت کرے لیکن کوئی سیاسی جماعت آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنا کر کس کو خوش کرنا چا ہتی ہے ملک بہتری اور معیشت جو کو بہتری کی جانب جارہا ہے اسے ختم کرکے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں حالیہ زرعی پیکج پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ کاشت کا اپنی گندم کی فصل کو برداشت کر سے حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کی ہزاروں من کی کپاس خرید کرے اگر خریداری نہ ہوئی تو کاشتکار مزید بدحال ہوجائے گا ۔ سیاست میں تشدد اور سیاستدانوں کے بیانات سے ملک میں خانہ جنگی پیدا ہو نے کا خطرہ ہے کہی ایسا نہ ہو اس لڑائی میں جمہوریت کی بساط پلٹ نہ دی جائے ۔