ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وفد کی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ملتان سے ملاقات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے باہمی رابطوں سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرلیا گیا اس سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال کی قیادت میں ایک وفد نے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ملتان محمد طاہر سے انکے دفتر میں ملاقات کی وفد میں سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید، سابق صدر خواجہ محمد حسین،شیخ فیصل سعید،عمیر سعید اور سیکرٹری جنرل محمد شفیق شامل تھے ملاقات میں اسمگلنگ کی روک تھام اور ایکسپورٹرز امپورٹرز کے مسائل پر بات چیت کی گئی کلکٹر کسٹمزانفورسمنٹ محمد طاہر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز کے پنپنے کی راہ میں حائل سمگلنگ کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہیں ملتان کسٹمز انفورسمنٹ کم وسائل اور فورس کے باوجود کسٹمز کی کاروائیوں سے اسمگلر ملتان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں ہمارا مقصدر اسمگلنگ کی روک تھام ہے جس سے انڈسٹری آگے بڑھے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کی وجہ سے دیگر سیکورٹی ایجنسیز سے مدد لیتے ہیں سگریٹ،شیشہ،پٹرولیم مصنوعات، نارکوٹکس، ٹائلز اور خشک دودھ کی اسمگلنگ روکنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسٹمز اہلکاروں کی کہیں بھی غلط پریکٹس نظر آئے توہمیں آگاہ کیا جائے صدرایوان میاں راشد اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے تاجر و صنعتکار برادری تعاون کرے گی جس سے انڈسٹری کو نشانہ بنانے والوں کی سرکوبی ہوگی انہوں نے کلکٹر کسٹمزانفورسمنٹ کو ملتان ایوان کے دورے کی بھی دعوت دی اس موقع پر کلکٹر کسٹمزانفورسمنٹ نے وفد کی جانب سے بیان کئے گئے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔
سمگلنگ / اتفاق
سمگلنگ روکنے کیلئے ملتان چمبر آف کامرس اور کسٹمز حکام میں مشترکہ کوششوں پر اتفاق
Nov 24, 2022