مارچ کی تیاریاں مکمل الیکشن کی تاریخ لے کر واپس آئینگے: خالد جاوید وڑائچ


ملتان( خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف ضلع ملتان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی فائنل کال راولپنڈی لانگ مارچ میں تحریک انصاف ضلعی ملتان کے عہدیداران عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ بروز جمعہ 10 بجے رات کو شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔باقی اضلاع سے بھی قافلے شام کوٹ پر 11 بجے اکٹھے ہونگے اور وہاں سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچے گا اور مری روڈ پر اس کا پڑاو¿ ہوگا جہاں اقبال پارک میں ورکروں اور عوام کیلیے خیمے لگائے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ لے کر واپس آئیں گے۔ بنیامین ساجد نے کہا کہ امید ہے کہ چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیاں جو تحریک انصاف کے سابقہ دور حکومت میں بلیک میل کرتی آئی ہیں ان کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ہم عوام کے ووٹوں کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہونگے۔پاکستان اور عوام کے بہتر مستقبل کے لیے فیصلے کر سکیں گے اور اسطرح ہماری ڈیکٹیشن دینے والے ممالک سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری چوہدری بنیامین ساجد، عامر انور قریشی، چوہدری شہزاد انجم، چوہدری ابرابر، یاسر خان،چوہدری جمیل گجر، غلام مرتضٰی اٹھنگل،سیدمظہر شاہ، ملک فہیم شجراء ،رانا محمد شیراز، اقبال بخاری،رانا شفقت علی، ندیم قیصر عزیز خان،شیخ عبدلاسلام عارف،عاطف اعوان، یونس جاوید انصاری، چوہدری ہدایت اللہ گجر،نعیم اختر،محمد مظفر جمیل،حاجی محمد صدیق انصاری،عبدالغفورخان شریک تھے۔
خالد جاوید وڑائچ

ای پیپر دی نیشن