مزدوروں کوحقوق دیئے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں: ضیاءالدین انصاری 

Nov 24, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے نیشنل لبیرفیڈریشن پاکستان کی 53 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کوحقوق دیئے بغیر ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ این ایل ایف نے اپنے قیام کے بعد سے ہی مزدور تحریک سے عالمی سامراجی نظام کے پیروکاروں کے خلاف جدوجہد شروع کی اوریہ سلسلہ جاری ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں آج بھی مزدوروں کا استحصال بری طرح جاری ہے اور ملک میں ساڑھے7 کروڑ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نیشنل لبیرفیڈریشن پاکستان اور پریم یونین ہر محاذ پر جدوجہد کررہی ہے۔ این ایل ایف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی لبیر فیڈریشن ہے جس نے ہر دور میں ظالمانہ نظام کے خلاف متحد ہو کر مزدوروں کے حقوق کے حصول کیلئے ہر جنگ لڑی۔انہوں نے کہا کہ 75 سال سے پاکستان پر مسلط حکمران طبقات نے مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دیئے۔


 تمام مزدور فیڈریشن کو موجودہ ظالمانہ نظام کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی اور مزدور کو ان کے حقوق کے لیے ان کو ان کی طاقت کا شعور دینا ہوگا جو مزدور رہنماو¿ں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم مل کرملک پر مسلط ظلم کے نظام کو مسترد کریں اور امانت و دیانت، سچائی اور خدمت کا انتخاب کریں اور اس کا دوسرا نام جماعت اسلامی ہے۔جو غربیوں، مزدوروں اور کسانوں کی جماعت ہے۔ 

مزیدخبریں