لاہور (نیوزرپورٹر )جناح ہسپتال کے کارڈ یالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اقربا پروری نے ڈاکٹرز کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ڈیپارٹمنٹ میں من پسند افراد کی تعیناتیوں کے ایشوز نے اہل ڈاکٹرز کےلئے مسائل پیدا کردیئے جس کے بعد اہل ڈاکٹرز میں بددلی پھیل گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے ضروری قیمتی ادویات ومیڈیکل آلات کی خرید وفروخت میں ایک ہی شخص کی کئی سالوں سے اجارہ داری ہے۔ کارڈ یا لوجی سے ریٹائر ہونےوالے پروفیسرپر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سروس کے دور ان ایک ہی کمپنی کو کئی سال تک خریداری کے ٹھیکے دیئے ۔ساتھ جونیئر ڈاکٹرز کی پشت پنا ہی کرکے ان سے کام لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ریٹائر ہونے کے ایک سال بعد تک بھی پروفیسر اہم ترین میٹنگز میں میں شرکت کی۔ شعبہ کارڈ یا لوجی میں من پسند پروفیسر کی تعیناتی کےلئے انہوں نے مسلسل لابنگ کی۔اور نئے پروفیسر کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود چارج نہیں لینے دیا گیا۔متاثرہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مخصوص مافیامل کر ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کے امتحانات میں من پسند افراد کو پاس یا فیل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔متاثرہ ڈاکٹرز نے وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔