لاہور (نیوز رپورٹر)مسلم یگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر نے کہا کہ عمران خان اب لانگ مارچ سے راہ فرار چاہتے ہیں، بہت جلد یہ سیاست سے بھی راہ فرار اختیار کریں گے، ڈینگی نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے مریض مر رہے ہیں اور یہ سرکاری خزانے سے اپنی عیاشیوں کا سامان خرید رہے ہیں۔گذشتہ روز رکن اسمبلی چوہدری شہباز غزالی سلیم بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے ذاتی عیاشیوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار بتائیں کہ ریاست مدینہ میں ایسے ہوتا تھا؟انہوں نے کہا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے لوگ ڈینگی سے اور میڈیسن کی عدم دستیابی کی وجہ سے مررہے ہیں اور پنجاب کے غافل حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے پاس اپنی عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں اور ڈینگی ملازمین کو دینے کے لئے خزانہ خالی ہے اور انہیں نکالا جا رہا ہے۔