گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن شعبہ ء خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو عوامی خدمت ہمارے قائد نواز شریف کا مشن ہے شریف برادران کی قیادت میں عوام کی صدق دل سے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر کے زیر اہتمام صوبہ خیبر پی کے کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد ی سر گرمیوں کے موقع پر خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری خدمات تمام صوبوں کے عوام کیلئے ہر وقت دستیاب ہیں انہوںنے کہ عمران خان کی تمام ترسازشوں آئین شکنی اور انتقامی سیاست کے باوجود ملک میں جمہوری نظام اور شریف خاندان کی سیاست قائم ودائم ہے۔