قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسر چوہدری اسرار احمد انجم، علماء اکرام اور دیگر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسر اسرار احمد انجم نے اجلاس کو محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی۔ اور پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے متوازن خاندان کا شعور اجاگر کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی اور آگاہی مہم کی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے علماء اکرام اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ عوام کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بارے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلئے تعاون کو فروغ دیا جائے۔