پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج کے نئے سربراہ کے تقرر کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ سامنے آچکا، صدر مملکت نے جو اقدام اٹھایا عمران خان کی مکمل حمایت سے اٹھایا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں جو اقدامات کیے گئے اس سے ملک کو نقصان پہنچا، عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے ملک کو نقصان پہنچا۔فواد چوہدری نے کہا کہ توقع ہے فوج کی نئی قیادت ملک میں جمہوریت کے لیے کردار ادا کرے گی، نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو مبارک باد دیتے ہیں۔
صدر مملکت نے جو اقدام اٹھایا عمران خان کی مکمل حمایت سے اٹھایا، فواد چوہدری
Nov 24, 2022 | 22:40