پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ 3 ملین کی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سربمہر

Nov 24, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ روز ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شمس آباد مری روڈ پر واقع ایک مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ کو 3 ملین کی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کر دیا ہے۔ پی آر اے کی جانب سے مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ کو رجسٹر کیا گیا تھا۔ مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ رجسٹرڈ ہونے کے بعد متعدد نوٹیسز دینے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی سے قاصر رہا۔

مزیدخبریں