9 مئی: 15 ملزموں کی ضمانت‘ 6 کی خارج‘ عالیہ حمزہ کی درخواست سننے سے معذرت

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 133 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 15 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی،عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض، محمد نسیم، عمر الیاس، محمد نعیم اور وقاص سمیت 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ مزید سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔ سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے ملزمان جلاؤ گھیراؤ کے وقت میاں محمود الرشید اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ میں تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نو مئی کو فیصل آباد میں خفیہ ادارے کے آفس پر حملہ کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ جسٹس علی ضیاءباجوہ نے نو مئی واقعات میںپی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے درخواستیں چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...