28 فیصد امریکیوں نے پاکستان‘ 56 فیصد نے بھارت کو دوست قرار دیدیا، سروے

اسلام آباد (نیٹ نیوز) 28 فیصد امریکیوں نے پاکستان کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکا کا پکا دوست قرار دے دیا۔اس کے برعکس 56 فیصد امریکی شہری بھارت کی محبت میں مبتلا ہوئے اور اسے دوست قراردیا۔ گیلپ پاکستان نے امریکیوں کی آراا پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا۔ سروے میں بھارت کو دوست سمجھنے والوں میں 63 فیصد سفید فام امریکیوں کی اکثریت نظر آئی جبکہ پاکستان کو اس گروپ میں صرف 26 فیصد کی حمایت ملی۔سروے کے مطابق امریکا کے دشمن کے سوال پر 39 فیصد امریکیوں نے پاکستان کو اپنا مخالف کہا جبکہ بھارت کو 11 فیصد امریکیوں نے اپنا دشمن ٹھہرایا۔

ای پیپر دی نیشن