مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ‘ بنک اکاؤنٹس منجمد

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کیلئے قانونی عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کو واپس لانے کیلئے نگران وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کیا جس سلسلے میں ایف آئی اے کے حکام نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے جس میں مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انٹرپول سے مونس الٰہی کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اور نگران وفاقی حکومت نے نگران پنجاب حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا۔ نگران صوبائی حکومت نے مونس الٰہی سے متعلق تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کی پراپرٹیز کو منجمد اور ان کے بنک اکاؤنٹس کو فریز کر دیاگیا ہے۔ مونس الٰہی نے اپنے مختلف بنک اکاؤنٹس سے4 کروڑ روپے نکلوائے۔ یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہناہے کہ ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...