اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن کے ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی ، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی ، فوادچوہدری اوراسد عمر کے کیس کی سماعت تیس نومبرتک ملتوی کردی اور کہاہے کہ اگلی سماعت پر معاملہ نمٹا دیں گے۔ جمعرات کو ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی کو آج بھی الیکشن کمیشن پیش نہیں کیا گیا تاہم وزارت داخلہ نے جیل ٹرائل سے متعلق رپورٹ کمیشن میں جمع کرائی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے بتایاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مختصر آرڈرآیا ہے تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے، تاہم چیئرمین پی ٹی کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کی بات ہے، ممبرالیکشن کمیشن نے کہاکہ یہ جیل میں پہلا ٹرائل نہیں ، چلیں اس پرہم کوئی آرڈرپاس کردیتے ہیں ، فوادچوہدری کے وکیل نے کیس خارج کرنے کی استدعا کی تو ممبر کمیشن نے کہاکہ اب تو کیس چل رہا ہے کیسے ختم کرسکتے ہیں؟ اسد عمرکے وکیل نے بتایاکہ اسد عمر کراچی میں ہیں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت تیس نومبر تک ملتوی کردی۔
توہین الیکشن کمشن کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی
Nov 24, 2023