اوپن مارکیٹ میںڈالر 1.50روپے سستا سونے کی قیمت 650روپے تولہ کم

کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرسستا ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر14پیسے مہنگا ہو کر285.27روپے رہ گئی. فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.50روپے گھٹ کر ڈالرکی قدر287.50روپے سے کم ہونے کے بعد 286روپے رہگئی۔ عالمی مارکیٹ اورمقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کے بھاو گھٹ گئے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 650روپے کی کمی سے 2لاکھ15ہزار850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت557روپے گھٹ کر1لاکھ85ہزار57روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا6ڈالرکم ہوکر 2022ڈالر پر پہنچ گیا۔

ای پیپر دی نیشن